counter easy hit

چہرے کیلئے بیوٹی ٹپس

جب آپ کسی سے ملتے ہیں تو سب سے پہلے اس کی نظر آپ کے چہرے پر پڑتی ہے اور اگر چہرہ خوبصورت ہو گا تو دیکھنے والے پر آپ کا ایک اچھا تاثر پڑے گا. لیکن چہرے کو خوبصورت رکھنے کے لئے آپ کو بہت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے، زیل میں آپ کو کچھ چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے بتا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے آپ کو خوبصورت رکھ پائیں گے اور یہ ٹوٹکے آپ کے چہرے کیلئے بے حد مفید ثابت ھوں گے

١: تازہ اور چمکدار جلد کیلیے دو ٹیبل سپون دہی میں تین قطرے سفید سرخ ملا دیں اسے دس منٹ کیلئے چہرے پر لگائیں اور پھر چولیں یہ آپ کے چہرے کو تروتازگی اور چمک کے ساتھ فیشل جیسی خاصیت فراہم کریگا

٢: اگر صبح اٹھنے پر آپ کا چہرہ سوجن کا شکار ہو جاتا ہو تو نیم گرم پانی سے بھرا ایک دونگا لی لیں اور اس میں مسٹرڈ پاوڈر ملا لیں ایک تولئے کو اس وانی میں دال کر بھگولیں اور پھر نچوڑ کر اس کو چہرے کے اردگرد لپیٹ لیں یہ آپ کے چہرے کی سوجن کم کر دے گا

٣: چہرے کے سیاہ دھبے دور کرنے کیلئے روزانہ عرق گلاب استعمال کریں یہ آپ کے چہرے کے سیاہ دھبے دور کر کے چہرے کے چمک بڑھاتا ہے

٤: ٹماٹر کا کٹا ہوا ٹکرا لیں ٥ منٹ تک چہرے اور گردن کے اردگرد ہلکا ہلکا رگڑیں یہ آپ کے چہرے کے مسام سے گردو غبار کو جذب کرتا ہے اور چہرے کی چمک بڑھاتا ہے

٦: اگر آپ کے چہرے پر چھائیاں یا بلیک ہیڈز ہیں تو ان ہدایت پر عمل کریں

ایک کھانے کاچمچ لیموں کا رس، ایک چٹکی بورک ایسڈ اور ایک چٹکی چینی لےلیں ان سب کو اچھی طرح سے ملا لیں اور کچھ دن کےلئے چھوڑ دیں اسکے بعد چہرے کے متاثرہ حصے پر لگائیں کچھ دن تک یہ عمل کریں فرق آپ خود دیکھیں گے

٧: دو قطرے لیموں کے رس میں ٦ قطرے زتیؤن کے تیل میں ملا لیں اور نہانے کے بعد گیلے بالوں میں سر کے جلد سے مساج کریں اور دھوپ میں بالوں کو سوکھنے دیں یہ آپ کے بالوں کیلئے موسچرائز کی طرح کم کرتا ہے

٨: خشک جلد اور سردی کی خارش کیلئے ایک بالٹی پانی میں ایک چائے کا چمچ نمک دال کر نہائیں

٩: چند پکی اسٹرابری لے کر کریم کے ساتھ پیس لیں اور اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں یہ خشک جلد کیلئے ایک بہترین ماسک ہے

١٠: بادام یا زیتون کا تیل لیکر اس کو ہر رات کو سونے سے پہلے گردن پر اچھی طرح لگائیں یہ گردن کی سیاہی ختم کرنے کیلئے بیحد مفید ہے

١١: کوئی بھی سجی مٹی لے کر اس میں عرق گلاب اور لیموں کا جوس ملائیں اور اس مکسچر کو ھفتے میں دو سے تین بار لگائیں یہ آپکے چہرے کے فالتو چکنائی جذب کر کے اس کو تروتازگی دیتا ہے

١٢: پیاز کا رس بالوں میں لگانے سے بال گرنا بند ہو جاتے ہیں اور انکے جگہ نئے بال اگتے ہیں