counter easy hit

پاکستان کی امداد کیلئے سخت شرائط پر مبنی بل امریکی سینیٹ میں پیش

Based on strict

Based on strict

بل کی منظوری کیلئے پاکستان کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کیخلاف سخت کارروائی کی شرط رکھی گئی ہے
واشنگٹن (یس اُردو) پاکستان کی تیس کروڑ ڈالر کی امداد کے لیے سخت شرائط پر مبنی بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا ۔ بل میں وزیر دفاع ایش کارٹر کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ کانگریس میں پیش ہو کر ارکان کے سامنے اس بات کی تصدیق کرے کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف فوجی کارروائی کر رہا ہے تاکہ امداد کی منظوری دی جا سکے ۔ سینیٹ میں پیش کیے جانے والے نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ کے تحت پاکستان کو تیس کروڑ ڈالر کی امداد ملنی ہے ۔ اس سے پہلے پاکستان کے امداد کی منظوری کے لیے پینٹاگان کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی تصدیق کرنا شامل تھا ۔