counter easy hit

بارسلونا کی تاریخ میں آج پہلی بار ایک خاتون میئر بن گئیں

Ada Colau

Ada Colau

بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان ) بارسلونا کی تاریخ میں آج پہلی بار ایک خاتون میئر بن گئیں اور یہ تاریخ رقم کرنے والی خاتون کا نام آداکولاو ہے ، آداکولاو کو بارسلونا کی میئر شپ کیلئے واضح اکثریت حاصل ہے کیونکہ انہیں اتحاد بارسلونا کمیوں میں شامل جماعتوں پوئید یموس آئی سی وی اور اسکریدا انیدا ، اسکیردا ریپبلیکانا ، سوشلسٹ پارٹی اور کپ کی حمایت حاصل ہے۔

آداکولاو کو اکتالیس نشستوں میں سے اکیس کی حمایت حاصل ہے انہوں نے دو ہفتوں کے دوران دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے اعصاب شکن مذاکرات کئے اور سوشلسٹ پارٹی ، اسکیردا ریپبلیکانا اور کپ کے اراکین کی حمایت حاصل کی ہے۔

آداکولاو سے قبل اس منصب پر کاتلان جماعت کمبرخینسیا ای انیون ( سی آئی یو) کی ناکامی میں پارٹی لیڈران کے کرپشن کیسوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، یاد رہے کہ آداکولاو میئر بننے سے قبل سماجی ورکر کی حثیت سے نمایاں مقام رکھتی ہیں، انہوں نے پلاتا فارماافیک تادا دے ہیپو تیکا (پا) کے ذریعے بینکوں کو ہاتھوں مکانات کی بیدخلی کیخلاف آواز اٹھائی جو بعد ازاں ایک تحریک کا روپ دھار گئی۔ اس تحریک کا نتیجہ ہے کہ آداکولاو کاتالان دارلحکومت بارسلونا کی میئر بن گئی۔