counter easy hit

بریکنگ نیوز: بنی گالہ میں جشن کا سماں ، معاشی بحران ختم ہونے کا وقت آ ن پہنچا ۔۔۔۔ اہم ترین شہر میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )او جی ڈی سی ایل نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کوہاٹ میں وارگل فیلڈ سے گیس اور تیل کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وارگل کے کنویں نمبر پانچ سے 76 بیرل تیل یومیہ حاصل کیا جا سکے گا جبکہ پانچ لاکھ ایم ایم سی ایف بی گیس بھی حاصل ہو سکے گی ۔

دوسری جانب ایک اور خبرکے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ حصص مارکیٹ کے100 انڈیکس 447.24 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، 5 نفسیاتی حدیں بحال ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز حصص مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، کاروبارکا مثبت انداز ہوا، آج دن بھر انویسٹرز کی طرف سے زبردست دلچسپی دکھائی گئی اور ایک روز کے دوران کاروبار 1.4 فیصد بڑھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز میں 65.30 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 31481.31 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم آج کاروبار کے دوران زبردست انداز میں ٹریڈنگ دیکھنے میں آئی، سرمایہ کاروں نے دلچسپی دکھائی تو پانچ نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس دوپہر 12 بجے کے قریب 31670.84 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا، وقفے کے بعد انویسٹرز نے ایک مرتبہ پھر زبردست دلچسپی دکھائی اور دو بجے کے قریب انڈیکس 31808.04 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 447.24 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 31928.55 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ پورے کاروباری روز 5 نفسیاتی حدیں بحال بھی ہوئیں اور پورے کاروباری روز 1.5 فیصد کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔ ایک اورخبر کے مطابق وزیراعظم کی معاونت کے لیے مشیر خزانہ، گورنراسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ موجودتھے جب کہ آئی ایم ایف وفد کی قیادت ڈائریکٹر مڈل ایسٹ وسٹرل ایشیاء جیہاد آزور کررہے تھے۔ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف وفد کی مالیاتی پیکج کی معاونت کے بعد حکومتی اقدامات پر بات چیت ہوئی جب کہ وزیراعظم نے حکومت کے معاشی اصلاحاتی کے اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔ دوسری جانب مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے بھی آئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

BANIGALA, JASHAN, OIL, AND, GAS, RESOURCES, FOUND, FROM, PROVINCE, OF, KPK

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website