counter easy hit

بنگلہ دیشی این جی او کا دفتر سیل کر کے ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا

مظفر گڑھ: ناپسندیدہ سر گرمیوں میں ملوث بنگلہ دیشی این جی او کا دفتر سیل کر کے ریکارڈ قبضےمیں لے لیا گیا، 7 ملازمین گرفتار کر لئے گئے‘ این جی او 2012ء سے مظفر گڑھ میں بغیر اجازت کام کررہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں‘ اسسٹنٹ کمشنر ظہور بھٹہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود چوہدری اظہر یوسف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےغیر ملکی این جی او کا دفتر سیل کیا‘ پولیس ذرائع کی مطابق بنگلہ دیشی این جی او آشا پاکستان کے دفتر سے ریکارڈ قبضے میں لیکر 7 ملازمین کو بھی حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔