counter easy hit

بین الصوبائی انڈر 19 ہاکی میلہ راولپنڈی میں شروع

بین الصوبائی انڈر 19 ہاکی میلہ راولپنڈی میں شروع

راولپنڈی: (اصغر علی مبارک) جونئیر ورلڈ کپ 2021 کی تیاریوں کے سلسلہ مہں پاکستان فیڈریشن کے زیراہتمام بین الصوبائی انڈر 19 ہاکی چیمپیئن شپ شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگئی ہے۔ چیمپیئن شپ کا افتتاح صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کیا، چیمپیئن شپ افتتاحی روز چار میچز کھیلے گئے۔ پہلا میچ کے پی کے بی اور پنجاب ڈی کے درمیان 2۔2 گول سے برابر رہا دوسرے میچ میں پنجاب بی نے گلگت بلتستان بی کو ایک یک طرفہ مقابلے کے بعد 0۔16 شکست دی، تیسرے میچ میں کے پی کے اے نے پنجاب سی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0۔1 سے ہرا دیا جبکہ چوتھے میچ میں سندھ اے نے فاٹا کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 0۔5 سے شکست دی، پیر آج چار میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ سندھ اے اور کے پی کے بی، دوسرا میچ فاٹا اور پنجاب ڈی، تیسرا میچ سندھ بی اور گلگت بلتستان جبکہ چوتھا میچ اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔