counter easy hit

باچاخان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کا حملہ، پاکستان کمیونٹی ویانا کی شدید مذمت

Bacha Khan University,Terrorist Attack

Bacha Khan University,Terrorist Attack

ویانا (محمد اکرم باجوہ) باچاخان یونیورسٹی پشاور چار سدہ میں دہشت گردوں کی جانب سے بدھ کی صبح حملہ کرنے پرپاکستانی کمیونٹی ویانا کی سیاسی، مذہبی، سماجی، رفاہی، تاجر برادری اور صحافیوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے بر وقت کاروائی کرنے پر جانی نقصان کم ہوا اور دہشت گردوں کو موقع پر ہلاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق باچاخان یونیورسٹی پشاور چار سدہ میں دہشتگردوں کی وحشیانہ کاروائی سے بے گناہ 17 افراد شہید ہوئے جن میںطالب علم اور استاتذہ کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اتنی ہی تعداد زخمیوں کی ہے۔

پی پی پی آسٹریا کے صدر ندیم خان ، سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ،معروف کشمیری رانما خواجہ منظور احمد ،علی زوالفقار، حافظ محمد نعیم آف ہورن ،مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ، پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ، نائب صدر علی شرافت، آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے صدر اکرم باجوہ،نائب صدر غلام حسین نقوی، ودیگرنے باچاخان یونیورسٹی پشاور چار سدہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔

حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے تمام تعلیمی اداروںکو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔ باچاخان یونیورسٹی پشاور چار سدہ واقع میں جو شہید اور زخمی ہوئے ہیں ہم سب اُن کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔