counter easy hit

بابر مسیح کی سنوکر چیمپیئن شپ میں شرکت

Snooker

Snooker

لاہور (یس ڈیسک) پاکستانی سنوکر کے کھلاڑی بابر مسیح سکس ریڈ ورلڈ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ چیمپیئن شپ بینکاک میں پانچ سے دس ستمبر تک منعقد ہو گی۔

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے صدر عالمگیر اے شیخ نے بتایا کہ بابر مسیح کے ہمراہ پی بی ایس اے کے نائب صدر جاوید کریم (مندوب) اور شبیر حسین (ریفری) بھی جا رہے ہیں۔

عالمگیر شیخ نے بتایا کہ اس چھ روزہ ٹورنامنٹ میں مختلف ممالک سے 36 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جنھیں آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر مسیح گروپ ایچ میں شامل ہیں جس میں ان کا پہلا مقابلہ مصری کھلاڑی ہاشم سے ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں ہر گروپ میں سے چار کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گے جبکہ اس چیمپیئن شب میں کل انعامی رقم 80 لاکھ تھائی بھات ہے۔

چیمپئن شپ کے فاتح کو 25 لاکھ بھات، دوسرے نمبر پر آنے والے کو دس لاکھ بھات جبکہ سیمی فائنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پانچ پانچ لاکھ بھات انعام دیا جائے گا۔

چیمپیئن شپ میں کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے بھی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔