counter easy hit

بابر اعظم نے ایسا ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو کسی پاکستانی بلے باز کے پاس نہیں، کرکٹ شائقین کے کام کی خبر

فیصل آباد (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے ایک سال کے دوران ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز سکور کرنے کا پاکستانی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ 25 سالہ بابر اعظم نے گزشتہ روزنیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے 3چوکوں اور ایک چھکےکی مدد سے 30رنز سکور کرنے کے ساتھ ساتھ ایک سال کے دوران ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز سکور کرنے کا پاکستانی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ،وہ رواں سال اب تک1387 رنز سکور کر چکے ہیں ،

اس سے قبل یہ ریکارڈ بابر اعظم کے کزن عمر اکمل کے پاس تھا جنہوں نے2016ءمیں 1386رنز سکور کیے تھے ۔ یاد رہے کہ قومی ٹی ٹونٹی کپ میں مرد میدان اویس ضیاءکی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سینٹرل پنجاب کو 27 رنز سے ہرا کر بلوچستان نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا ۔ اقبال سٹیڈیم پر کھیلے گئے ایونٹ کے آٹھویں میچ میں بلوچستان نے بیٹنگ کے لئے طلب کئے جانے پر مرد میدان اویس ضیاء کے چار چوکوں اور دو چھکوں سمیت 56 اور بسم اللہ خان کے سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 51 رنز کی بدولت آٹھ وکٹوں پر 164 رنز بنائے ،فہیم اشرف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم 59 رنز کے آغاز کے باوجود آٹھ وکٹوں پر 137رنز بنا سکی جب احمد شہزاد 52 اور کپتان بابر اعظم کے 30 رنز کے بعد صرف سعد نسیم ہی ناقابل شکست 18رنز بنا سکے۔عماد بٹ نے تین جبکہ عمر گل اور یاسر شاہ نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں ۔

BIRMINGHAM, ENGLAND – JUNE 26: Babar Azam of Pakistan celebrates after scoring a century during the Group Stage match of the ICC Cricket World Cup 2019 between New Zealand and Pakistan at Edgbaston on June 26, 2019 in Birmingham, England. (Photo by Stu Forster-IDI/IDI via Getty Images)

Babar Azam, named, the, hillarius, record, no, Pakistani, cricketer, can, achieve, that, in, the, past

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website