counter easy hit

اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جاپان کو 1۔4 سے ہرا دیا

Azlan Shah Cup:

Azlan Shah Cup:

اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی، گرین شرٹس پانچویں پوزیشن کا پلے آف میچ کل کینیڈا کے خلاف کھیلیں گے۔
کوالالمپور: (یس اُردو) اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان مقابلہ یک طرفہ رہا۔ دوسرے کوارٹر میں گرین شرٹس نے دو گول کئے۔ علی شان اور رضوان علی نے گیند کو گول کی راہ دکھائی۔ گرین شرٹس نے میچ کے چوتھے کوارٹر میں دو اور جاپان نے ایک گول سکور کیا۔ پاکستان نے جاپان کو چار ایک سے شکست دی۔ پانچویں پوزیشن کے پلے آف میچ میں کل پاکستان کینیڈا کے مدمقابل ہو گا۔