counter easy hit

عزیر احمد کو پی ایچ ڈی ڈگری تفویض

نئی دہلی (نامہ نگار ) آج دہلی یونیورسٹی کے انڈور اسٹیڈیم میں منعقد کنوکیشن میں عزیر احمد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی۔ انہوں نے پروفیسر ابن کنول کی نگرانی میں ‘ناقدین اقبال کا تنقیدی مطالعہ’ کے موضوع پر پی ایچ ڈی مکمل کیا۔ انہوں نے جامعہ اسلامیہ سنابل سے عالمیت اور فضیلت کی تعلیم حاصل کی اس کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ سے بی اے اور دہلی یونیورسٹی سے ایم اے اور ایم فل کیا۔

آج کے کنوکیشن میں شعبہ اردو سے نور عالم اعظمی، مسرت آرا، عارف اشتیاق، محمد شیث تیمی، تابندہ جبیں، دل پذیر، محمد بدرعالم، وسیمہ سلطانہ اور محمد شارق تانش کو بھی پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔واضح رہے کہ عزیر احمداردو ریسرچ جرنل کے مدیر اعلیٰ بھی ہیں۔اس موقع پر سہ ماہی عالمی اردو ادب کھام گائوں کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ اور پوری ٹیم ڈاکٹر عزیر کو دل کی عمیق گہرائیوں سے پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔اور ان کے تابناک مستقبل کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعاگوہے ۔ اللہ تعالیٰ انھیں ہر محاذ پر کامیابی اور کامرانی عطاء فرمائے۔

Aziz Ahmed

Aziz Ahmed