counter easy hit

عظمی مقابلہ حسن نعت کی پروقار تقریب

Holland Gyarhyun Annually Naat Ceremony

Holland Gyarhyun Annually Naat Ceremony

ہالینڈ (سید علی گیلانی) سلسلہ عظمیہ کی زیر سرپرستی مراقبہ ہال کے زیری اہتمام اس سال گیارہیوں سالانہ مقابلہ حسن نعت کی تقریب اپنے پورے تزک و اختشام کے ساتھ جامع مسجد نور الاسلام کے وسیع و عریض ہال میں ہوئی، جس میں مقامی خواتین و حضرات کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی مسلمانوں نے شرکت کی۔

اس بابرکت تقریب کا آغاز آسٹریا سے آئے حزیفہ ربانی نے تلاوت کلام پاک سے کیا پروگرام کی نظامت خاندان غوثیہ اشرفیہ کے چشم و چراغ سید علی گیلانی نے بخوبی انجام دیئے، صدر تقریب نگراں مراقبہ ہال حاجی محمد جاوید عظیمی نے اپنے اپنے استقبالیہ کلمات میں تمام حاضرین محفل کو خوش آمدید کہا اس محفل کے مہمان خصوصی ممتاز مزہبی اسکالر مرزا رشید صاحب اور سفارتخانے پاکستان کے ناظم الامور جناب شعیب سرور تھے، اس تقریب میں ننھے سید زین جیلانی نے خوبصرت نعت پیش کی اور جیوری کے باہمی فیصلے کے مطابق اول پوزیشن جرمنی سے جناب عبدالغفار دوسری پوزیشن ہالینڈ کے وقاص ملک اور تیسری پوزیشن بھی ہالینڈ کے راشد علی خان نے حاصل کی۔

صفارتخانے کے ناظم الامور شعیب سرور نے کہا کہ میرے لیے ایک بڑی سعادت ہے اس روحانی محفل میں شرکت کرنا اور انہوں نے مراقبہ ہال کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا، بیرسٹر مرزا عبدالرشید نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر عمل کر کے ہم نیک اور اچھے مسلمان بن سکتے ہیں، اس موقع پر درود سلام کا نزرانہ پیش کیا گیا اور اجتماعی دعا جناب سید علی جیلانی نے کرائی آکر میں شرکاء کی تواضع کیلئے لنگر محمدی پیش کیا گیا۔