counter easy hit

اظہرمحمود2 سال کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

Azhrmhmud the bowling coach of the national cricket team for 2 years

Azhrmhmud the bowling coach of the national cricket team for 2 years

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق آل راؤنڈر اظہر محمودکے درمیان معاملات طے ہو گئے انہیں 2 سال کیلئے بولنگ کوچ بنایا جا رہا ہے ،اظہر محمود جلد دبئی میں پاکستان ٹیم جوائن کریں گے ۔

دو مرتبہ مختصر مدت کےلیے پاکستان ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے اظہر محمود کو2 سال کےلیے بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ، لیکن پہلا سال مکمل ہونے کے بعد دونوں پی سی بی اور اظہر محمود مشترکہ طور پر معاہدے کی تجدید پر بات کرسکتے ہیں۔

اظہر محمود ایک دو روز میں دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیں گے ۔انہیںپاکستان کرکٹ بورڈ نے 10ہزار ڈالرز ماہانہ کے معاہدے کی پیشکش کی ہے، ان کی تقرری کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم انتظامیہ مکمل ہوگئی۔

ادھرنیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورے میں وسیم باری کو پاکستانی ٹیم کا منیجر برقرار رکھا گیا ہے ،مکی آرتھر کے تقرر کے بعد اسٹیو رکسن کو فیلڈنگ کوچ اور شین کو فزیو تھراپسٹ مقرر کیا گیا ہے، گرانٹ فلاور پہلے ہی بیٹنگ کوچ تھے،وسیم باری کو ابتدا میں ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لئے منیجر بنایا تھا، تاہم اب انہیں دو مزید سیریز دے دی گئی ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website