counter easy hit

…… اعظم سواتی اہل یا نا اہل۔۔۔؟ آئی جی کا تبادلہ کرنے والے تحریک انصاف کے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی تبادلہ کیس کے اہم کردار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم خان سواتی کی نا اہلی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کردہ جے آئی ٹی نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ آج وفاقی وزیر سپریم کورٹ کی قائم کردہ جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے جہاں ان سے 2 گھنٹوں تک تحقیقات کی گئیں۔
پوچھ گیچھ کے دوران اعظم سواتی نے سپریم کورٹ میں اپنے ہی جمع کروائے گئے بیان کی توثیق کرتے ہوئے سرکاری زمین پر قبضے سے انکار کر دیا ہے۔ اعظم سواتی نے آئی جی کے تبادلے کے معاملے میں بھی اثر انداز ہونے کی تردید کی ہے۔
اس سے قبل تحقیقات کمیٹی نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی ، سیکرٹری داخلہ، سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ اور ساب آئی جی کے بھی بیانات قلمبند کیے۔
جے آئی ٹی اپنی رپورٹ آئندہ 2 روز میں سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماء کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

 

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔