counter easy hit

عائشہ گلا لئی نے اچانک بلاول بھٹو سمیت پوری پیپلز پارٹی کو چونکا دیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے پیپلز پارٹی کو مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو میرا مفت مشورہ یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گلالئی میں آپ اپنی چھوٹی سی پارٹی پیپلز پارٹی، جو سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، کو ضم کردیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کو پُر خلوص مشورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے خلاف ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کی وجہ سے پاکستان کو توڑنے کی باتیں کررہے ہیں اور وہ کوشش کررہے ہیں کے یہ تحقیقات نہ ہو پائیں۔ عائشہ گلالئی نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہے تو سوئس بنکوں سے اپنے اربوں روپے واپس لے آئیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں عائشہ گلالئی نے بلاول بھٹو پر شدید تنقید کی اور کہا کہ بلاول ملک کو توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے مزید کیا کہا؟ یاد رہے کہ عائشہ گلالئی نے رمضان المبارک کے بعد دھرنا دینے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (گلالئی) کی سربراہ عائشہ گلالئی نے رجسٹرڈ چھوٹی سیاسی پارٹیوں پر مشتمل ‘پاکستان پیٹریاٹ ڈیموکریٹک الائنس’ نامی اتحاد کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی جماعتوں کے اجلاس میں مجھے اتحاد کی سربراہی سونپی گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ اے پی سی میں 2 سو کے قریب مختلف چھوٹی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئر پرسن کی حیثیت سے سیاسی اتحاد کو لیڈ کررہی ہوں۔ رمضان المبارک کے بعد ڈی چوک میں دھرنا دیں گے۔ خیال رہے کہ وزیرستان سے تعلق رکھنے والی عائشہ گلالئی پاکستان تحریک انصاف میں اہم کردار ادا کرتی رہیں لیکن 2017ء میں انہوں نے پارٹی چئیرمین عمران خان پر نازیبا پیغامات بھیجنے اور جنسی ہراساگی کا الزام عائد کیا اور پی ٹی آئی سے راہیں جُدا کر لیں۔ پی ٹی آئی سے راہیں جُدا کرنے کے بعد عائدشہ گلالئی نے تحریک انصاف گلالئی کے نام سے اپنی پارٹی بنائی اور اسے الیکشن کمیشن میں رجسٹر کروانے کے بعد الیکشن 2018ء کے لیے بلے باز کا انتخابی نشان حاصل کیا۔ پی ٹی آئی کی منحرف رہنما اور تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی کو پی ٹی آئی کے خلاف جانا اور پارٹی چھوڑنا مہنگا پڑا اور عام انتخابات 2018ء میں عائشہ گلالئی کوئی ایک کامیابی بھی نہ سمیٹ سکیں۔ عائشہ گلالئی کو قومی اسمبلی کی نشستوں سے شکست کا چوکا پڑ گیا۔ این اے 53 اسلام آباد سے بھی شکست ہی عائشہ گلالئی کا مقدر بنی تھی۔

"بلاول زرداری اپنے خلاف کرپشن کے انکوائریز کی وجہ سے پاکستان کو توڑنے کی باتیں کر رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کے تحقیقات نہ ہو، اگر آپکو پاکستان کی اتنی فکر ہے تو سؤس بنکوں سے اربوں واپس لے آئیں، سندھ میں بری کارکردگی کی وجہ سے اب آپکی پارٹی سندھ کی ایک چھوٹی سے پارٹی رہ گئی ہے ، آپکو مخلص مشورہ ہے کہ اپنی پارٹی میری پارٹی میں ضم کر دیں" – عائشہ گلالئی کا بلاول کو پیغام

Publiée par Hamid Mir Fans sur Lundi 29 avril 2019