counter easy hit

ہمارے دور میں ہندی سینما میں معیاری فلمیں بنتی تھیں: نصیر الدین شاہ

Naseeruddin Shah

Naseeruddin Shah

کراچی (یس ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ کی سوانح عمری کی تقریب رونمائی کراچی کے نجی پبلشنگ ہاوس کے دفتر میں ہوئی۔

اس موقع پر نصیر الدین شاہ نے اپنی کتاب کے منتخب اقتباسات پڑھ کر سنائے۔ انکا کہنا تھا کہ انہوں نے اداکاری کے گر بھارتی اداکار پران اور شمی کپور کو دیکھ کر سیکھے۔

نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ غالب سے محبت ان کو ورثے میں ملی جب کہ وہ فیض احمد فیض کے بہت بڑے مداح ہیں۔ نصیر الدین شاہ موجودہ بھارتی سینما سے نالاں نظر آئے انکا کہنا تھا کئی بالی وڈ فلمیں ہالی وڈ کی تھرڈ کلاس فلموں سے متاثر نظر آتی ہیں۔ نصیر الدین شاہ کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر ہال مہمانوں سے کھچا کھچ بھرا رہا۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس میں شرکت کی تاہم مداح گنجائش اور کتابوں کی کمی کا شکوہ کرتے نظر آئے کئی مداح کتابوں سے محروم رہ گئے تو کئی مداح نصیر الدین شاہ سے ملاقات کا شرف حاصل نہیں کر سکے۔