counter easy hit

کورونا سے بچاؤ کے لیے روس کی سڑکوں پر شیر۔۔!! کیا واقعی روسی حکومت نے سڑکوں پر شیر چھوڑے؟ حقیقت سامنے آگئی

لاہور( ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شہروں کو گھر تک محدود کرنے کیلئے روس میں شیر چھوڑنے کی خبریں جھوٹیں نکلیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے افواہیں زیر گردش تھی کہ روس میں شہریوں کو اپنے گھروں تک محدود رکھنے کیلئے صد رپیوٹن نے 500 سے 800 شیر کھلے چھوڑ دیئے ہیں جس کے بعد سے شہری باہر نہیں نکل رہے۔ شیرتصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے خوب تبصرہ کیا جبکہ کچھ صارفین نے تو تمام حدیں پار کرتے ہوئے روسی صدر کو ہیرو قرار دےدیا ۔اور پاکستان میں بھی اسی طرح کا اقدام اٹھانے پر زور دیتے رہے۔تاہم اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے ، بلکہ یہ خبر کورونا وائر س سے پھیلتے خوف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وائرل کی گئی۔تاہم سوشل میڈیا پر نظر آنےو الی شیر کی تصاویر روس نہیں بلکہ جنوبی افریقہ کی ہیں جہاں شیر آزادانہ طور پر گردش کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ تصاویر 2016 کی ہے جس پر ڈیلی میل کی رپورٹ بھی موجود ہے۔

واضح رہے کورونا وائرس کے سراٹھانے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے زیر گردش ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل روس کے صدر سے متعلق ایک اور بیان زیر گردش تھا ، جس پر ایک صارف نے کہا کہ پیوٹن نے روسی شہریوں کو دو آپشن دیئے ہیں کہ یا تو اپنے گھر رہے ہیں پانچ سال تک جیل کاٹنے کیلئے تیار ہو جائیں۔ تاہم اس بیان کے حوالے سے بھی روس نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات میں بھی کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین جھوٹی خبر پر ہی روسی صدر کو ہیرو قرار دے کر شاباش دیتے رہے۔ اور پاکستانی حکمرانوں کو بھی اس عمل سے سبق حاصل کرنے کی تلقین کرتے رہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website