counter easy hit

آسٹریلوی خاتون فٹنس اسٹار نے پوری دنیا کی عورتوں کو وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا

آسٹریلیا (ویب ڈیسک)آسٹریلیا کی فٹس اسٹارسوفی ایلین نے بڑھتے ہوئے وزن سے چھٹکارا پانے کا پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ جو ان کے مطابق صرف ورزش سے کہیں زیادہ ہے۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سوفی ایلن اپنی ورزش سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز انسٹا گرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں اور اب انہوں

نے وزن کم کرنے کے لیے مددگار ٹپس بھی بتائی ہیں۔انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے اس حوالے سے بتانا اس لیے ضرروی سمجھا کہ ڈیڑھ سال کی ہرممکن تگ و دو کے باوجود وہ اپنا وزن کم کرنے میں ناکام رہی تھیں۔تاہم سوفی ایلین نے اپنی زندگی کے رہن سہن سمیت اپنے ہارمونز اور میٹابولزم کی کارکردگی پر جب غور کیا اور وزن کم نہ ہونے کی وجوہات معلوم کیں تو اس کے بعد سب چیزیں بہتر ہونا شروع ہوگئیں۔انہوں نے بتایا کہ وزن کم کرنے کا مقصد کم کھانے سے حاصل ہوسکتا ہے اس کے ساتھ ہی ورزش میں تھوڑا سا اضافہ بھی اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔سوفی ایلن نے ایک یوٹیوب کلپ میں کہا کہ کیلوریز میں کمی کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان دونوں چیزوں (کم خوراک ، زیادہ ورزش) کو ایک ساتھ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جو غذا آپ لے رہے ہیں اس کی مقدار کم کردیں اور اپنی روزمرہ ورزش کا دورانیہ بڑھادیں تاکہ وزن میں کمی کو یقینی بنایا جاسکے۔سڈنی میں مقیم اسٹار نے یہ بھی بتایا کہ وزن کم کرنے میں آپ کی نیند کا معیار اور سونے کے اوقات بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔وزن کی کمی پر نیند کی بہتری کے اثر انداز ہونے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ

جب آپ بھرپور نیند نہیں لیتے تو آپ کا جسم بھوک بڑھانے کے ہارمون زیادہ تعداد میں پیدا کرتاہے۔سوفی ایلن نے کہا کہ ’ اگر آپ رات میں محض چند گھنٹے کی نیند لے رہے ہیں تو یہ ہارمون کی سطح زیادہ اور لیپٹن ہارمون کی سطح کم ہوجائے گی‘۔انہوں نے کہا کہ ’اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ مزید بھوک محسوس کریں گے اور جو کچھ بھی آپ کھارہے ہیں اس سے مطمئن نہیں ہوں گے‘۔وزن کم کرنے میں نیند اور غذا کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس مقصد میں اسٹریس ہارمون کورٹی سول کو کنٹرول کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انسولین ہارمون جسم میں چربی کی تہہ بنانے میں مدد کرتا ہے اور اس کے تحلیل ہونے کی صلاحیت کو روکتا ہے، انسولن کی سطح کم کرکے بھی وزن کم کیا جاسکتا ہے۔سوفی نے کہا کہ ’ ہم اپنی جسم کو انسولین کے لیے حساس رکھنا چاہتے ہیں، اس لیے انسولین کی مزاحمت کو کم کرنے کی کوشش کریں، مراقبہ کریں، گہرے سانس لینے کی ورزش کریں اور پڑھیں تاکہ آپ کی زندگی سے اسٹریس کم ہو۔انہوں نے کہا کہ وزن کم کرنے کے لیے آپ کی غذا میں 25 فیصد کاربوہائیڈریٹس، 30 فیصد پروٹین اورر 45 فیصد فیٹ (چربی) شامل ہونے چاہئیں۔