رحیم یار خان میں سوشل میڈیا پرہونے والی دوستی شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔ آسٹریلوی خاتون شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئیں ، نکاح آج ہوگا ۔

Australian woman and young of Rahim Yar Khan’s married
آسٹریلیا کی خاتون 39 سالہ ملائیکہ عرف ایلس27 سالہ ابرار کی محبت میں پاکستان کھنچی چلی آئیں۔ان دونوں کی دوستی فیس بک پر ہوئی تھی اور آج فیس بک کی دوستی رشتہ ازدواج میں بدل رہی ہے ۔ گزشتہ روز مہندی کی رسم کے دوران دلہے کے رشتہ داروں سمیت دلہن نے بھی رقص کیا اور خوشی کا اظہار کیا ،آج نکاح ہونے کے بعد دونوں دوست میاں بیوی بن جائیں گے۔
ایلس نے اسلام قبول کر نے کے بعداپنا نام ملائیکہ رکھ لیا ہے،وہ آسٹریلیا میں ضعیف العمر لوگوں کی نرس ہیں جبکہ ابرار اس وقت ایک نجی کمپنی میں سیلز مین ہیں۔








