counter easy hit

آسٹریلیا: ٹم پین ون ڈے ٹیم کے بھی کپتان مقرر

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم پین کو ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ ٹیم کی بھی قیادت سونپ دی گئی ہے۔

Australia: Tim Tan also appointed the captain of the teamدوسری طرف انجری کا شکار فاسٹ باولر مچل اسٹارک پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لئے پر امید ہیں۔ بال ٹیمپرنگ ایشو میں اسٹیو اسمتھ کپتانی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تھے، وکٹ کیپر ٹیم پین کو ٹیسٹ کا کپتان نامزد کیا گیا تھا اور اب کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں ون ڈے کی کپتانی بھی سونپ دی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی کھیلنے کے ساتھ زمبابوے اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی، میچز زمبابوے میں کھیلے جائیں گے۔ فاسٹ باولرز مچل اسٹارک اور پیٹ کیومنز فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے باہر ہیں،ان کے بارے میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔