یوں تو اسٹریٹ ریسنگ پر مبنی کئی ہالی وڈ فلمیں مداحوں کی پسندیدہ ہیں، جن سے متاثر ہو کر نوجوان اس مشغلے کا باقاعدہ طور پر اپنالیتے ہیں اور نہ صرف اپنی بلکہ دیگر افراد کی جان بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ 
وِکٹوریا پولیس نے بڑی مشین میں 7 کاروں کو رکھ کر مکمل طور پر پچکا دیا تا کہ وہ نا قابلِ استعمال ہو جائیں اور اس لعنت سے نوجوان محفوظ رہ سکیں۔
واضح رہے کہ 2015ء سے2016ء کے درمیان اسٹریٹ ریسنگ کے مختلف گروپس پر پابندی لگائی گئی تھی اور انہیں خبردار کیا گیا تھا کہ اسٹریٹ ریسنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔










