counter easy hit

”آنٹی اب تمہاری اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے”

کراچی: پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کو ایک خاتون نے زیادہ عمر کا طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ ”آنٹی اب تمہاری اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے”۔ اس طنز پر جواب دیتے ہوئے حدیقہ کیانی نے معاشرے میں خواتین کے لیے قائم دقیانوسی رسم و رواج پر سوالات اٹھائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں ایک خاتون نے انہیں بڑی عمر کا طعنہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ “ٓآنٹی اب تمہاری اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے۔ حدیقہ کیانی نے اس خاتون کو سوشل میڈیا پر ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بدقسمتی کی بات ہے کہ خواتین کو عمر کا طعنہ دینے والوں میں خواتین خود ہی پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس خاتون نے مجھے بڑی عمرکا طعنہ دیا میں نے اس کا نام چھپا دیا ہے کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ کوئی اور انہیں تنگ کرے لیکن میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ہم اپنی بیٹیوں کو خود سے اور دوسری خواتین سے محبت کرنا سیکھا کر اپنی ذمہ داری اچھے طریقے سے ادا کرسکتے ہیں۔ حدیقہ کیانی نے تمام خواتین کو کہا آپ سب ایک دن بڑی عمر کو پہنچیں گی۔ آپ سب کے چہروں پر بھی ایک دن جھریاں آئیں گی اور آپ کو اپنے معیار کے مطابق رہنے پر مجبور کرے گا۔ ہمارے معاشرے میں رائج سوچ اس سوچ کو اب ختم کردینا چاہیے کہ 35 سال کی عمر کے بعد خواتین کو خود کو کمرے میں بند کرلینا چاہیے یا مرنے کا انتظار کرنا چاہیے ۔حدیقہ کیانی کہا اگر اللہ مجھے توانائی، طاقت اور حوصلہ دیتا ہے کہ میں 55 ،65 اور75 سال کی عمر میں بھی اتنی ہی سرگرم رہوں گی اور معاشرے کو بالکل اجازت نہیں دوں گی کہ وہ مجھے بتائے کہ مجھے کیسے زندگی گزارنی ہے