counter easy hit

14اگست کا دن ہمارے لئے خوشیوں کا تہوار ہے۔ محمد زبیر شرفی

Zubair Sharfi

Zubair Sharfi

کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)لیبر ونگ اوورسیزکویت کے صدر محمد زبیر شرفی نے پاکستان کی2016ء 69ویں سالگرہ کے موقعہ پر اپنے پیغام میں تمام ا ہل و طن کودل کی تہاہ گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ آزادی کی یہ نعمت ہمارے بزرگوں نے کشت وخون کے جو دریا عبور کر کے حاصل کی تھی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت اور لاکھوں نفوس کی قربانی دے کر ہمارے بزرگوں نے جس طرح ہندو اور انگریز سامراج کا نظریہ پاکستان کی طاقت سے مقابلا کیاوہ ایک اعظیم کارنامہ تھا۔پاکستان کی حفاظت کرنا اس کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ہر محب الوطن شہری کافرض ہے۔

تاکہ ہرشخص آزادی کے ساتھ اپنی رائے کااظہار کرسکے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)لیبر ونگ اوورسیزکویت کے صدر محمد زبیر شرفی نے کہا مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہم اپنی مکمل آزادی تصورنہیں کرتے ۔مقبوضہ کشمیر پر انڈیا کے ظلم ستم کی پُر زور مذمت کرتے ہیں،سانحہ کوئٹہ ایک بزدلانہ کاروائی ہے اس کی پُر زور شدید الفاط سے مزمت کرتا ہوں اس سانحہ میں شہید ہونے والے شہداء کے لیے دعاء گو ہوں اور ان کے لواحقین کے غم میں ہم سب برابر کے شریک ہیں۔

آیئے ہم سب اس عہد کی تجدیدکریں کہ وہ ولولہ جرات اوراتحادجو14اگست1947ء کو مسلمانان برصغیر کے دلوں میں موجزن تھا ایک بار پھر زندہ اورجاوید ہو۔قائد اعظم محمدعلی جناح اور علامہ محمد اقبال نے جس مملکت خداداد کا خواب دیکھا تھااسے شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے قوم کو اپنی صفوں میں یکجہتی پیدا کرنی ہوگی۔

14اگست کا دن ہمارے لئے خوشیوں کا تہوار ہے اس نعمت عظٰمی پر اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر اداکیا جائے وہ کم ہے یہ اس عہد کا دن ہے جس پر ہمارے قائدین نے اپنی منزل مقصود حاصل کی اور ہمیں آزاد اسلامی ریاست پاکستان حاصل کرکے دی ۔ہمیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے وطن عزیز کے لئے اپنا کردار ادا کرناہے جو ملکی فلاح وبہبودکے لئے ہو ،اور ہمیں اپنے مظلوم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں ہر طرح کی اخلاقی مدد کرنی چاہیے۔

محمد زبیر شرفی نے مزیدکہا پاکستان کے موجودہ حالات لمحہ فکریہ ہیں اس لیے میا ں نواز شریف کی قیادت وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ اعوام کی بات کی اور اپنے موقف پر قائم رہے ،جس کی وجہ سے آج ملک کی سیاست اہم تبدیلی نظر آرہی ہے، ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے انشاء اللہ پاکستان کا روشن مستقبل دور نہیں۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ سبحان تعالٰی پاکستان کو ہمیشہ ترقی وکامرانی سے ہمکنار کے آمین۔۔