counter easy hit

کارکنوں پر حملہ: عمران خان کا سندھ حکومت سے کارروائی کا مطالبہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں پارٹی کارکنوں پر حملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

Attack on workers: Imran Khan demands of action from Sindh governmentسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے جلسہ کیمپ پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے حملے کوانتہائی قابل مذمت قراردیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کارکنوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے۔

گزشتہ شب کراچی میں ہمارے جلسہ کیمپ پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کا حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ سندھ حکومت ہمارے لوگوں پر تشدد آزمانے والوں کیخلاف کارروائی کرے۔ پیپلز پارٹی کی مسلح وارداتیں سندھ میں تحریک انصاف کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہونے کی علامت ہے۔

عمران خان نے معاملے کے حوالے سے مزید لکھا کہ پیپلزپارٹی سندھ میں تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔

واضح رہے کہ 12 مئی کو کراچی کے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکن گزشتہ رات آمنے سامنے آگئے۔ پی ٹی آئی کا جلسہ کیمپ جلا دیا گیا جبکہ پی پی کی گاڑیاں نذر ااٹش کی گئیں۔ دونوں جماعتوں کے کارکن زخمی بھی ہوئے۔

پی ٹی آئی جلسے کے لئے تیاریاں کررہی ہے لیکن انتظامیہ کو اجازت کیلئے درخواست نہیں دی گئی جبکہ پیپلزپارٹی اپنی درخواست پر کلیئرنس کا انتظار کررہی ہے۔

ڈپٹی کمشنرایسٹ افضل زیدی کے مطابق تحریک انصاف نے جلسے کیلئے درخواست ہی نہیں دی، بارہ مئی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کے لیے صرف پیپلزپارٹی کی درخواست ملی ہے جوسکیورٹی کلیئرنس کے لئے پولیس کو بھیج دی ہے، لیکن دونوں جماعتیں اسی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے پر بضد ہیں ۔