counter easy hit

جوہری ہتھیار ہمارے ملک کی حاکمیت اور تحفظ کے طاقتور محافظ ہیں، کم جونگ ان

پیانگ یانگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دھمکی کے ردعمل میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ہمارے جوہری  ہتھیار ملکی سلامتی اور حفاظت کے طاقتور محافظ ہیں۔

Atomic Weapons are a powerful protector of our country's sovereignty and protection, Kim Jong-unامریکی صدر کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف کارروائی کی دھمکی کے ردعمل میں شمالی کوریا کے رہنما کا حکمراں جماعت کی سینٹرل کمیٹی کی رولنگ ورکنگ پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں ہفتے شمالی کوریا نے دو مزید نیوکلیئرمیزائل لانچ کرتے ہوئے اپنے 6 جوہری تجربات کو مکمل کیا جو امریکا کی سرزمین کو تباہ کرنے کی صلاحیت میں اہم پیشرفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے نیوکلیئر ہتھیار ان کی ملک کی حاکمیت اور تحفظ کے طاقتور محافظ ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ شمالی کوریا سے کسی قسم کے مذاکرات کرنا بیکار ہیں اور اس سے نمٹنے کیلئے ایک ہی چیز کام کرے گی تاہم صدر ٹرمپ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان کا اشارہ کس چیز کی جانب ہے لیکن اندازہ یہی لگایا جا رہا ہے کہ امریکی صدر نے ملٹری ایکشن کی جانب اشارہ کیا ہے کیونکہ وہ اس سےپہلے بھی متعدد بار شمالی کوریا کے خلاف ملڑی ایکشن پر غور کا کہہ چکے ہیں۔