counter easy hit

دہشت گرد مسلمانوں کے بدترین دشمن ہیں ، عاطف خان مجاہد

Atif Khan, Mujahid

Atif Khan, Mujahid

پیرس(نمائندہ خصوصی)عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے قتل کی مذمت کرتے ہیں کہ وہ سچے عاشق رسول تھے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار عاطف خان مجاہد رہنما پی ٹی آئی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اسلام بے گناہوں کا خون بہانے کی کسی قیمت پر اجازت نہیں دیتا اس لیے دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ مذکورہ عناصر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ پوری انسانیت کے بھی بدترین دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابری کو موت کے گھاٹ اتار کر کراچی میں امن تباہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن قوم اب ملک دشمن عناصر کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی