counter easy hit

ٹیوشن سینٹر میں آتشزدگی لگنے سے کم از کم 17 طلبا ہلاک

At least 17 students were killed when the tuition center was burntگجرات: انڈیا کی مغربی ریاست گجرات کے ایک ٹیوشن سینٹر میں آتشزدگی لگنے سےکم از کم 17 طلبا ہلاک ہوگئے ہیں۔

مغربی شہر سورت میں موجود عمارت کی کھڑکیوں سے کالا دھواں نکلنے کے بعد طلبا کوعمارت سے چھلانگیں لگاتے اور گرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر متاثرین نوجوان تھے جو ٹیوشن سینٹر میں پڑھ رہے تھے۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی تاہم حکام کا کہنا ہے آگ کلاس روم کے چھت میں استعمال کیے گئے مواد کی وجہ سے پھیلی ہے ۔ زخمی ہونے والے کم از کم 20 طلبا کا گجرات کے ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ مقامی فائر آفیسر دیپک سپتھالے کے مطابق آگ لگنے اور عمارت سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے طلبا نے اپنی زندگیاں کھو دیں۔‘ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مرنے والے تمام افراد کی عمریں 20 برس سے کم تھیں اور زیادہ تر طلبا سیڑھیوں کے قریب لگی آگ کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مقامی حکام کو معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے رپانی کے ترجمان کے مطابق معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے جس کی رپورٹ تین دن میں متوقع ہے۔ یہ انڈیا میں ہونے والی خوفناک آتشزدگیوں میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل فروری میں دلی کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔