counter easy hit

رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر آصف زرداری کا رد عمل سامنے آ گیا

Asif Zardari's reaction to the arrest of Rana Sanaullah appeared

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ رانا ثنااللہ کے ساتھ جوہواہے وہ ظلم ہے ، میں اس کی مذمت کرتا ہوں ، ان پر لگایا جانے والا الزام نہایت ہی بھونڈا ہے ، کیا رانا ثنااللہ اپنی گاڑی میں منشیات لے کر جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر بھی منشیات سمگلنگ کا ایساہی کیس بنایا گیا تھا ، مجھے منشیات سمگلنگ کیس سے نکلتے پانچ سال لگ گئے ، میرے کیس میں برآمدگی کوئی نہیں تھی لیکن اس کیس میں ڈالی گئی ہے ، میرے کیس کی سزا بھی سزائے موت تھی اور راناثنااللہ پر بنائے گئے گیس کی سزا بھی موت ہے ۔ان کا کہناتھا کہ نیب نے میری گرفتاری نہیں لی بلکہ میں نے خود دی ہے ، یہ گرفتاریاں ہوتی رہیں گی ، ہم مقابلہ کریں گے ، گرفتاری دے کر بھی مقابلہ کر رہے ہیں ۔ صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی پارلیمنٹ میں تقریر سنی ، کیا کہیں گے ؟ آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ استرا آ گیا ہے اور چل رہاہے ۔ صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ چیئرمین سینیٹ بچ جائیں گے ؟ جس پر سابق صدر نے نہایت مطمئن انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” کون کہہ رہاہے ؟“۔آصف زرداری کا کہناتھا کہ ملک چل نہیں رہا اور ٹیکس لگاتے جارہے ہیں ، گاڑیوں پر بھی ٹیکس لگا دیا گیاہے ۔یاد رہے کہ رانا ثنااللہ کو گزشتہ روز موٹر وے پر منشیات سمگلنگ کے الزام میں سکھیکی سے اے این ایف اہلکاروں نے گرفتار کیا اور مقدمے میں کہا گیاہے کہ ان کے قبضہ سے 21 کلو منشیات برآمد ہو ئی ہیں تاہم آج عدالت کی جانب سے ن لیگی رہنماکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیاہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website