counter easy hit

آصف زرداری اور طاہرالقادری کل ملاقات کریں گے

 لاہور: آصف زرداری اور طاہرالقادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے کل ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

ASIF, ZARDARI, WILL, MEET, TAHIR UL QADRI

یس اردو نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کل پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن اور عوامی تحریک کی اے پی سی  کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطح کا وفد آصف زرداری کے ہمراہ ہوگا جس میں خورشیدشاہ، قمرزمان کائرہ اور رحمان ملک شامل ہوں گے۔دوسری جانب ترجمان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے ٹیلی فونک رابطے میں اے پی سی کے بارے میں مشاورت کی گئی، دونوں کے درمیان ملاقات کی ابھی کوئی تاریخ طے نہیں پائی تاہم 29 دسمبر جمعہ کے دن ملاقات ہوسکتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website