counter easy hit

آصف زرداری نے ایک اور متنازعہ بیان داغ دیا

Asif Zardari condemned another controversial statement

لاہور(ویب ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ اس بجٹ میں حکومت نے کافی تعداد میں ٹیکس لگائے ہیں۔ مہنگائی پہلے بھی بہت ہے اور اب بجٹ نافذ ہونے کے بعد تو اور بھی بڑھ جائے گی مگر حکومت اپنے اقدامات سے خوش اور مطمئن نظر آتی ہے کہ چند عرصہ حالات مشکل ہوں گےاس کے بعد آسانیاں پیدا ہونا شروع ہو جائیں گی۔ایک طرف مہنگائی کا تحفہ تو دوسری طرف حکومت نے احتساب کے نام پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی راہنماﺅں کو جیلوں میں ڈالنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ یہ لیڈر جب عدالت پیش ہونے آتے ہیں تو میڈیا ٹاک کرتے اور حکومتی پالیسی پر تنقید بھی کرتے ہیں۔ گزشتہ روز عدالتی پیشی پر آئے آصف زرداری نے بھی حکومت پر کچھ ایسا ہی دلچسپپ تبصرہ کیا۔ سابق صدر آصف زرداری نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تو گاڑیوں پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے، لگتا ہے بندر کے ہاتھ میں استرا آ گیا ہے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے ساتھ جو ہوا وہ ظلم ہے، اس کی مذمت کرتا ہوں، ان پر لگایا جانے والا الزام بڑا بھونڈا ہے۔سابق صدر نے سوال کیا کہ کیا رانا ثناءاللہ اپنی گاڑی میں منشیات لے کر جائیں گے؟ مجھ پر بھی ایسا ہی منشیات کا کیس بنایا گیا تھا، مجھے منشیات کیس سے نکلتے 5 سال لگ گئے، میرے کیس میں برآمدگی کوئی نہیں تھی،مگر اس کیس میں ڈالی گئی ہے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میرے کیس کی سزا بھی سزائے موت تھی اور رانا ثناءاللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا بھی موت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب نے میری گرفتاری لی نہیں، میں نے گرفتاری دی ہے، یہ گرفتاریاں ہوتی رہیں گی لیکن ہم مقابلہ کریں گے۔سابق صدر نے کہا کہ اب تو انہوں نے آپ کی گاڑیوں پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے، ان سے ملک چل نہیں رہا، لگتا ہے بندر کے ہاتھ میں استرا آ گیا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے وزیراعظم کی تقریر سنی؟ جس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بونگے کی باتیں میں کیوں سنوں، میرے پاس وقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال اس حکومت کو طاقتور قوت کی سپورٹ ہے، سیاستدانوں اور میڈیا کو کمزور لوگ قابو کرتے ہیں اور یہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website