counter easy hit

کھربوں کی کرپشن ، بیٹوں سے اربوں کے تحائف وصول کرنے والے، سیلاب زدگان کی امدادکو بھی نہ بخشا ایسے لیڈروں کے پیروکاروں کو لنگرخانوں پرتنقید زیب نہیں دیتی، اشفاق احمد جٹ

کھربوں کی کرپشن ، بیٹوں سے اربوں کے تحائف وصول کرنے والے، سیلاب زدگان کی امدادکو بھی نہ بخشا ایسے لیڈروں کے پیروکاروں کو لنگرخانوں پرتنقید زیب نہیں دیتی، اشفاق احمد جٹ

پیرس/اسلام آباد( ایس ایم حسنین) اوورسیز یونٹی فرانس کے صدر اشفاق احمد جٹ نے لنگرخانوں پر مسلم لیگ اورپیپلز پارٹے کے راہنمائوں کی تنقید کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اربوں لوٹ کر کھانے والے زرداریوں اورشریفوں کے پیروکار لنگرخانوں پر تقنید کرتے ہوئے گریبان میں جھانکیں۔

انہوں نے کہا کہ اربوں کے تحائف ، منی لانڈرنگ، سیلاب زدگان کے پیسوں کو اپنا ناجائز پیسہ سفید کرنے کیلئے استعمال کرنے پر ایسے لوگ شرمسار ہونے کے بجائے ملک میں بھوک سے مرجانے والوں کیلئے لنگرخانوں کے قیام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ یہ لوگ ننگ انسانیت ہیں کیونکہ انصاف پسند مسلمان حکمران  ہر دور میں غریبوں کو ایسی سہولیات مہیا کرنے کیلئے اقدامات اٹھاتے  رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ لنگرخانوں کا قیام نہائت دوررس اثرات کاحامل ہے یہ خلفائے راشدین اور آئمہ طاہرین کا شیوہ رہا ہے کہ ان کے لنگر سے ہر امیر وغریب مسافر وغیرہ بوقت ضرورت فیضیاب ہوتے رہے ہیں انشااللہ تحریک انصاف کی حکومت تھر کے بھوک پیاس سے مرجانے والی قوم  اورپچھلے ادوار میں مہنگے آٹے اور مہنگائی سے خودکشیوں پر مجبور  قوم کے بچوں کے دکھوں کا مدوار کرتی رہیگی۔

ASHFAQ AHMED, PRESIDENT, OVERSEAS, UNITY, FRANCE, SAYS, CRITICISM, ON, LANGAR KHANA, IS, NOT, JUSTICE, BY, THE, LOOTERS, OF, PAKISTAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website