counter easy hit

عوام کو 200ارب واپس لانے کا جھانسہ دیکرحکومت میں آنیوالوں نے بغیر کسی منصوبے کے کھربوں ہڑپ کرلئے، چوہدری محمد اصغر خان

عوام کو 200ارب واپس لانے کا جھانسہ دیکرحکومت میں آنیوالوں نے بغیر کسی منصوبے کے کھربوں ہڑپ کرلئے، چوہدری محمد اصغر خان

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری محمد اصغر خان نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کیساتھ کرپشن اورلوٹا ہوا پیسہ واپس لانے کے نام پر دھوکہ کیا گیا۔ ملک میں ایک مافیا کی حکومت ہے جس نے عوام کے سانس لینے تک پر ٹیکس عائد کررکھا ہے  اورعوام کو ریلیف کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ادویات، تیل وگیس، بجلی، چینی، آٹا اورپانی تک مہنگے کر دیئے گئے مگر عوام کو بتایا نہیں جارہا ہے کہ یہ سب پیسہ آخر کہاں جارہا ہے اور کیوں جارہا ہے۔ ڈیڑھ سال میں عوام کو کھربوں کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے اور ابھی مزید کی تیاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 200 ارب کرپشن کا الزام لگا کر پیسہ واپس لانے کا جھانسہ دیا گیا جب کہ ڈیم کے نام پر اورکبھی آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر حاصل کیے گئے مگر آج تک ایک چھوٹا سامنصوبہ بھی شروع نہیں کیا گیا آخر نیازی حکومت عوام اورپاکستان کو لوٹ کیلئے اس قدر آزاد کیوں ہے۔ پاکستان کے اصل محافظ اور اصل ہمدرد جیلوں میں ڈال دئے گئے یا پھر بیرون ملک جانے پر مجبور کردیئے گئے تاکہ لوٹ گھسوٹ میں آسانی ہو۔ میڈیا کی زبان بند کی جاچکی ہے تاکہ سب کو گمراہ کیا جاسکے۔ ان حالات میں اللہ  تعالیٰ کا فضل و کرم پاکستان کو ان لٹیروں اورڈاکوئوں سے بچا سکتا ہے۔ انشااللہ حکومت میں شامل مافیا بیہانک انجام سے دوچار ہوگا اور پاکستانی عوام کے اصل راہنما میاں محمد نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آئیں گے۔

ASGHAR KHAN, PRESIDENT , PMLN YOUTH WING, FRANCE

ASGHAR KHAN, PRESIDENT , PMLN YOUTH WING, FRANCEس

پاکستان پیپلز پارٹی نے جب 5 سال میں حکومت چھوڑی تو ملک پر قرضہ 480 ارب تھا. جب نون لیگ نے 5 سال میں حکومت چھوڑی تو قرضہ 11 ارب تھا. عمران نیازی کی ڈیڈ سال حکومت میں قرضہ 1900 ارب تک آگیا ہے.

تبدیلی پسند آئی ؟

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website