counter easy hit

میاں شہباز شریف جیسا لیڈر نہ ہے اور نہ ہوگا، ان کا جھوٹے مقدمات میں سرخرو ہونا پوری قوم کو مبارک ہو، اصغر خان

میاں شہباز شریف جیسا لیڈر نہ ہے اور نہ ہوگا، ان کا جھوٹے مقدمات میں سرخرو ہونا پوری قوم کو مبارک ہو، اصغر خان

پیرس (ـنمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن (یوتھ ونگ)فرانس کے صدر اصغر خان نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کو رہا کرنے کا حکم بہت بڑی خوشی کی خبر ہے پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والے ملک کے عظیم راہنما سے پنجاب سپیڈ کا لقب پانے والے میرے بہادر لیڈر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی دنیا معترف ہے۔ آخر ثابت ہوگیا اتنے ماہ تک جھوٹے مقدمات کے ذریعے چلایا جانے والا ٹرائل کوئی ثبوت نہ ملنے کی بنا پر ختم ہوگیا ۔

انہوں نے کہا کہ ظالمو تیار ہو جاؤ شہباز آ رہا ہے ۔ محترم شہباز شریف کی رہائی سے حکومتی ایوانوں میں زلزلہ آچکا ہے اور اب یہ اپنے ہی بوجھ سے گرنے والی ہے پوری قوم اورخصوصاً مسلم لیگ ن کی قیادت  ورکروں اور کارکنا ن کوحق کی جیت مبارک ہو. مگر نا جائز پابندِ سلاسل رکھنے پر فریق ثانی کے لئے سزا ضرور ہونی چاہیے. اب اپوزیشن پارٹیوں کو چاہیے کہ سوچیں بے گناھی کے 129 دن قید پر نیب سے حساب کون لے گا۔

“فرعونِ وقت کو مطلوب ہے سجدہ
لیکن میں کب اُسے خدا مانتا ہوں”
انشاءاللہ شیر اک واری فیر۔ لیکن اس سے پہلے اب نیب اور نیب چئیرمین پر مقدمہ چلنا چاہیئے۔ ایک انسان کو 129 دن غلط پابند سلاسل رکھنے پراور ایک پائی کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی ۔۔

asghar khan, PRESIDENT, PMLN, YOUTH WING, FRANCE