counter easy hit

وزیرخزانہ اسد عمر کا اپنے بھائی کو پنشن میں سہولت دینے سے انکار پوری قوم اورخصوصاً تحریک انصاف کیلئے قابل فخر لمحہ ہے، اصغر برہان

وزیرخزانہ اسد عمر کا اپنے بھائی کو پنشن میں سہولت دینے سے انکار پوری قوم اورخصوصاً تحریک انصاف کیلئے قابل فخر لمحہ ہے، اصغر برہان

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر کا اپنے بھائی کو پنشن میں سہولت دینے سے انکار پوری قوم اورخصوصاً تحریک انصاف کیلئے قابل فخر لمحہ ہے۔ اس پر ہر پاکستانی خوش ہے۔ انشااللہ ایسے اقدامات اور ایسے لمحات اب ہمیں روزانہ دیکھنے کو ملیں گے۔ اس ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ انشااللہ اقربا پروری اور بد طینتی کا خاتمہ ہوگا۔ جولوگ اپنے رشتہ داروں اوردوست احباب پر ملکی وسائل لٹاتے تھے اور محض اپنوں کو نوازنے کیلئے وفاداریاں تک تبدیل کرلیتے تھے ان کو یہ اقدامات یقیناً اچھے نہیں لگیں گے اور ان کی چیخیں آنا شروع ہوچکی ہیں۔

Asghar Burhan, secretary, general, PTI, France, praised, finance , minister, asad umar's rejection, to, his, own, brother, Zubair Umar

Asghar Burhan, secretary, general, PTI, France, praised, finance , minister, asad umar's rejection, to, his, own, brother, Zubair Umar