counter easy hit

جب تک عمران خان وزیر اعظم ہیں تب تک ایشوز چلتے رہیں گے: ارشاد بھٹی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ جس وقت تک پاکستان میں عمران خان وزیر اعظم رہیں گے تب تک یہ تمام ایشوز رہیں گے، اس وقت صرف دو ہی ایشوز ہیں ایک وزیر اعظم پر مقدمات اور دوسرا اپوزیشن پر ۔ تفصیلات کے مطابق نجیٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ میں اس وقت شہباز شریف یا پھر حمزہ شہباز شریف دونوں کو ہی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی دینے کے حق میں نہیں ہوں لیکن اس بات کی مجھے بہت خوشی ہے کہ کم از کم اپوزیشن بے نقاب تو ہوگئی ہے، اس وقت اپوزیشن کی کوشش ہے کہ حکومت کبھی بھی نہ چلے جبکہ جب تک عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہیں یہ مقدمات بھی چلتے رہے گے اور اس طرح کے ایشوز بھی بنتے رہیں گے ۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ جس وقت تکپاکستان میں عمران خان وزیر اعظم رہیں گے تب تک یہ تمام ایشوز رہیں گے،