counter easy hit

رمضان بازار پر کروڑوں خرچ کر نے کی بجائے منڈیوں میں سبڈی دی جائے ،محمد ارشد چوہدری ایڈووکیٹ

 Arshad Chaudhry

Arshad Chaudhry

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور)رمضان بازار پر کروڑوں خرچ کر نے کی بجائے منڈیوں میں سبڈی دی جائے ،محمد ارشد چوہدری ایڈووکیٹ رہنماPTI،سبزی و فروٹ منڈی کے آڑھتیوں اور مقامی فیکٹریوں کو رمضان شریف میں عوام کو کم ازکم منافع پر اشیاء خوردونوش مہیا کر نے کاپا بند بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار رہنما پا کستان تحریک انصاف سابقMPAمحمد ارشد چوہدری ایڈووکیٹ نے رمضان المبارک کی آمد پر میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں کیں انہوں نے کہا کہ رمضان بازار کی آڑ میں حکمرانوں کی جعلی شہرت حاصل کر نے کے طریقہ کار کی شدید مذمت کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے کروڑوں روپے جو رمضان بازار سجانے میں سرکاری افسران حکمرانوں کی خوشنودی اور جعلی سیاست چمکانے میں لگا رہے ہیں اسے حقیقی معنوں میں رضائے الہی کیلئے سارے بازار میں اشیاء خوردنوش کی سستی اور معیاری فراہمی یقینی بنانے اور صارفین تک پہنچانے میں لگائیں تاکہ اپنے حقیقی مالک کے سامنے سر خروہو سکیں جو ہم سب کیلئے د نیا و آخرت میں بہترین کامیابی ہے ۔