counter easy hit

پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک گینگ کو پکڑا ہے جب کہ باقی دہشت گردوں تک بھی جلد پہنچیں گے۔
Arrested gang involved in targeted killing of Police officials, CM Sindh

Arrested gang involved in targeted killing of Police officials, CM Sindh

شاہراہ فیصل پر ترقیاتی کاموں کے جائزہ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہکا کہنا تھا کہ  ائیرپورٹ سے قائد آباد تک کے ایم سی کے تحت کام کو دیکھنے آیا تھا، ائیرپورٹ سے قائدآباد تک روڈ کا کام کاغذات میں مکمل ہوگیا ہے مگر عملی طور پر نہیں ہوا جب کہ کے ایم سی کو منصوبے کے تمام فنڈز جاری کردیے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ منزل پمپ فلائی اوور پر کام سے مطمئن ہوں اور فلائی اوور کا این ای ڈی یونی ورسٹی کے ماہرین سے معائنہ کرایا ہے، ترقیاتی کاموں کی رفتار سے مطمئن نہیں ہوں لہذا چاہوں گا کہ کے ایم سی کاموں کے معیار پر توجہ دے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ  شہر میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ پر افسوس ہے، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کی نشاندہی ہوگئی ہے اور حالیہ قتل کے واقعات میں ملوث ایک گینگ کو پکڑا بھی ہے جب کہ باقی دہشت گردوں تک بھی جلد پہنچیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website