counter easy hit

راولا کوٹ سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹ گرفتار

مظفرآ باد: آزاد کشمیر پولیس نے راولا کوٹ میں کارروائی کے دوران عباس پور دھماکے کے ماسٹرمائنڈ سمیت بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔

Arrested 3 Indian intelligence agency RAW agent from Rawalakot

Arrested 3 Indian intelligence agency RAW agent from Rawalakot

پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ایک اورثبوت سامنے آیا ہے، آزاد کشمیرپولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کرخفیہ اطلاع پرکارروائی کی جس کے نتیجے میں عباس پورتھانے پربم دھماکے کے ماسٹرمائنڈ محمد خلیل سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین کے مطابق مرکزی ملزم محمد خلیل بھارتی فوج سے رابطے میں تھا اورتفتیش کے دوران تینوں ایجنٹس کا بھارتی فوجی افسران سے رابطوں کا انکشاف ہوا جب کہ ملزمان نے 13 سے 14 مرتبہ ایل او سی سے آرپارجانے کا اعتراف بھی کیا۔

ڈی آئی جی چوہدری حسین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے27 دسمبر2016 کوعباس پورتھانے پرآئی ڈی لگا کردھماکا کیا اور ملزمان کو دہشت گردی کے واقعہ پر 5 لاکھ روپے دیے جاتے تھے، ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے جس سے ملزمان کا پورا نیٹ ورک پکڑے جانے کی توقع ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website