counter easy hit

آرمی چیف کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سینانایاکے نے ملاقات کی ہےجس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Army chief meets Sri Lanka counterpartsپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی چیف کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جبکہ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور ملٹری ٹو ملٹری تعلقات پر تبادلہ خیال کے علاوہ علاقائی سیکورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر نےمزید بتایا کہ سری لنکن کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو سراہاجبکہ سری لنکن کمانڈر کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تاہم معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔