counter easy hit

فوج کا انتخابی اصلاحات،نیب اور سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں، نیب اورالیکشن کمیشن کے سربراہ حکومت مقرر کرتی ہے، آرمی چیف

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فوج کا انتخابی اصلاحات،نیب اور سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں، فوج ہمیشہ سیاسی حکومتوں کی معاونت کرتی ہے۔یہ بات وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے آرمی چیف کی ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمد کے ہمراہ وزیراعظم اوروفاقی کابینہ کی ملاقات کے حوالے سے کہی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انھوں نے تصدیق کی کہ کہ ملاقات میں پندرہ پارلیمانی لیڈر موجود تھے۔ آرمی چیف نے واضح کہا کہ سیاست میں مداخلت کا کوئی شوق نہیں۔ جو بھی منتخب حکومت ہوگی اس کا ساتھ دیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں منصفانہ الیکشن سے متعلق بات چیت کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں گفتگو ہوئی کہ نیب اور الیکشن کمیشن کے سربراہان حکومت اپوائنٹ کرتی ہے۔ وفاقی وزیر کے مطابق ملاقات میں پارلیمانی رہنماؤں نے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ عسکری قیادت نے واضح کیا کہ فوج ہمیشہ سیاسی حکومتوں کی معاونت کرتی ہے۔ عسکری قیادت نے واضح کیا کہ انتخابی معاملات سے انکا کوئی تعلق نہیں۔فوج ہمیشہ سیاسی حکومتوں کی معاونت کرتی ہے۔فوج کا انتخابی اصلاحات،نیب اور سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے۔ فوج منتخب حکومت وقت کیساتھ ہوتی ہےاور ضرورت پڑنے پرہمیشہ سول انتظامیہ کی مدد کرتی ہے۔ آرمی چیف نے واضح طورپرکہا کہ سیاست میں مداخلت کو کوئی شوق نہیں اور نہ ہی فوج کا سیاست میں کوئی عمل دخل ہے۔ انھوں نے اس تاثر کی بھی سختی سے تردید کی کہ نیب، الیکشن اصلاحات سمیت سیاسی امور میں فوج کوئی کردارادا کرتی ہے۔ یہ معاملات حکومت کی ذمے داری ہے اور انھوں نے ہی دیکھنے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے اختتام پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں نمائندگی رکھنے والے پارلیمانی لیڈروں اور بعض وزراءسے ملاقات اور ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ اس موقعہ پرڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے ۔انھوں نے بھی اس گفتگو میں حصہ لیا۔ اس ملاقات میں بلاول بھٹو ، میاں شہباز شریف، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سراج الحق، مولانا اسعد محمود، خواجہ محمد آصف، اور شیخ رشید بھی موجود تھے۔ اس ملاقات کے حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتدر حلقوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ انہیں کسی کام میں مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں، ملک کی سلامتی اور جمہوریت انہیں عزیز ہے۔ شیخ رشید کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابات شفاف ہوں گے، مقتدر حلقوں نے کہا ہےکہ جو بھی منتخب حکومت ہوگی، ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ہم کسی ایک حکومت کے ساتھ نہیں ہیں۔اس موقع پر عسکری اورسیاسی قیادت نے فیئرالیکشن کے بعد گلگت بلتستان کو پانچوں صوبہ بنانے پر اتفاق کرلیا، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا کام نئی اسمبلی پر چھوڑ دیا گیا،گلگت بلتستان صوبے کی قرارداد نئی اسمبلی خود پاس کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق عسکری قیادت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات میں گلگت بلتستان کے نتظامی امور پر بات کی گئی۔ عسکری اور سول قیادت نے فیئرالیکشن کے بعد گلگت بلتستان کو پانچوں صوبہ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ پارلیمانی شرکاء نے گلگت بلتستان کے موجودہ اسٹیٹس کو تبدیل نہ کرنے کا مشورہ دیا، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا کام نئی اسمبلی پر چھوڑ دیا جائے۔ گلگت کو صوبہ بنانے کی قرارداد خود نئی اسمبلی پاس کرے گی۔ گلگت بلتستان کی حیثیت تبدیل کرنے سے کشمیر پر اثر پڑے گا۔

ARMY CHIEF, MEET, PM, AND, CABINET, MEMBERS, ALONG, WITH, DG ISI, FAIZ HAMEED

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website