counter easy hit

آرمی چیف کا شیخوپورہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد(یس اردو نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شیخوپورہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے پر افسوس اظہار کیا ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے، ڈی ای این کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع شیخوپورہ میں فاروق آباد پھاٹک کے قریب مسافر ویگن کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین شاہ حسین ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 21 سکھ یاتری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کوسٹر میں سکھ خاندان سوار تھا جس کا تعلق پشاور سے تھا، خاندان کے تمام افراد قریبی عزیز کی فوتیدگی پر ننکانہ صاحب آئے تھے، ننکانہ سے واپس پشاور جاتے ہوئے سچا سودا گردوارہ کے پاس کوسٹر بس ڈرائیور نے پھاٹک سے پیچھے کچے راستے سے بس گزارنے کی کوشش کی، اسی دوران کوسٹر کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے شیخوپورہ ٹرین حادثے میں ہلاکتوں پراظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کی ہدایت کی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website