counter easy hit

آرمی چیف جنرل راحیل کی برطانوی وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

General Raheel Sharif, David Cameron

General Raheel Sharif, David Cameron

لندن (یس ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں انسداد دہشتگردی میں تعاون، دہشتگردوں کی بیرونی فنڈنگ روکنے، انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ، بیرون ملک پاکستان مخالف قوتوں سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 روزہ دورے پر لندن پہنچے ،جہاں آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برطانیہ کے سیکریٹری دفاع سے بھی ملاقات کی، جس میں خطے کی سلامتی کی صورتحال اور افغانستان میں استحکام دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی اوردفاع سے متعلق امور پر کے معاملے پربات چیت کی ہے۔ آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی ایم او سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی برطانیہ پہنچا ہے۔