counter easy hit

آج کی بڑی خبر۔۔۔!!! حکومت نیا آرمی چیف لانے والی ہے؟ باقاعدہ عندیہ دے دیا، دوسرا آپشن استعمال کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی قانون سازی سے متعلق اتفاق ہوا تو ٹھیک ورنہ دوسرا آپشن دیکھیں گے، معاملہ اسپیکر کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کے پاس ہے، آرمی چیف سے متعلق قانون سازی پر کابینہ میں کوئی بات

میں نے صحافی مبشر لقمان کے کپڑے اُتروائے اور پھر۔۔۔۔ متنازع ٹِک ٹاک اسٹار صندل خٹک کے انکشاف نے بے حیائی کی تمام حدیں پار کر دیں

نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا ہے کہ منگل کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پندرہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ فردوس عاشق نے بتایا کہ اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی قانون سازی کا معاملہ اسپیکر کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کے پاس ہے۔آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی قانون سازی سے متعلق اتفاق ہوا تو ٹھیک ورنہ دوسرا آپشن دیکھیں گے۔مشیر اطلاعات کا مزید بتانا ہے کہ کابینہ ارکان نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ کابینہ نے مریم نوازکا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست متفقہ طور پر مسترد کردی ہے۔ آئین و قانون سے متصادم کوئی بھی ایجنڈا نہیں لایا جائے گا۔ کابینہ میں ای سی ایل کے نام کے 24 کیس رکھے گئے۔ ای سی ایل میں 4 کے نام شامل اور 8 نام نکال دیے گئے ہیں۔جبکہ ای سی ایل سے8 افراد کے نام نکالنے کو مئوخر کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں ایل او سی پر 13ہزار 982 گھرانوں کیلئے پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔ پیکج کے تحت متاثرہ گھرانوں 67 کروڑ روپے کی امداد دی جائے گی۔ اجلاس میں بھارت سے پولیو فنگر مارکر درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں ریئرایڈمرل ذکاء الرحمان کو جی ایم کے پی ٹی تعینات اور فرخ اقبال کو صدر اور سی ای او ویمن بینک تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔پاکستان اسپورٹس بورڈ جنجال پورہ بنا ہوا تھا۔ پی سی بی کیلئے 11 ارکان کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے 12دسمبر 2019ء کے فیصلوں کی توثیق بھی کردی ہے۔ وزیرصحت ظفر مرزا نے کہا کہ کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش مسترد کردی۔ وفاقی کابینہ سے 89 دواؤں کی قیمتوں میں 15فیصد کمی کی منظوری لی گئی۔ جن دواؤں کی قیمتیں کم کی گئیں ان میں جان بچانے والی ادویات بھی شامل ہیں۔ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ 2018ء کی میڈیسن پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کیس پرمتعلقہ وزیرحقائق سامنے لائیں گے۔ رانا ثناءاللہ کے وکلا کا ٹارگٹ تھا کہ ٹرائل شروع نہ ہو۔ جب ٹرائل ہوگا تو اے این ایف ثبوت بھی فراہم کرے گی۔ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے ہمیں سنائی اورآپ کو دکھائی دے رہے ہیں۔ مافیا پیسہ استعمال کررہا ہے کہ اےاین ایف عدالت میں جج تعینات نہ ہو۔

ARMY CHIEF, EXTENSION, IS, NOT, IN, PRIORITIES, OF, GOVERNMENT, NOW, WHAT, THE, IMRAN KHAN, WANT, TO, ANNOUNCE, NEXT, ARMY CHIEF

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website