counter easy hit

روس میں ہونیوالے مذاکرات کامیاب، آرمینیا اور آذربائیجان جنگ بندی پر متفق

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ماسکو میں روسی وزیرخارجہ کی موجودگی میں آرمینیا اور آزربائیجان کے وزرائے خارجہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گا۔ 27 ستمبر سے شروع ہونے والی جنگ میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزير خارجہ سيرگئی لاوروف نے تصديق کی کہ جمعے کو ماسکو کے زير انتظام ہونے والے مذاکرات ميں يہ پيش رفت سامنے آئی۔ لاوروف نے بتايا کہ دونوں ممالک کی افواج دس اکتوبر کو بارہ بجے حملے روک ديں گی۔ماسکو میں ہونے والی ملاقات میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی جو دس گھنٹے تک جاری رہی۔ ایک مشترکہ بیان میں سیز فائر معاہدے کا اعلان کیا گیا، آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ بندی پر عملدرآمد کا آغاز آج سے ہوگا۔جنگ بندی کا مقصد قیدیوں کا تبادلہ اور ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کا تبادلہ کرنا ہے۔ معاہدے میں یہ شرط بھی شامل کی گئی ہے کہ جنگ بندی تنازع کے حل کے لیے بات چیت کی راہ ہموار کرے گی۔ آذربائیجان نے آرمینین فوج کی نگورنو کاراباخ سے مکمل انخلا کو ممکنہ جنگ بندی سے مشروط کیا تھا۔آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان 27 ستمبر سے شروع ہونے والی جنگ میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جنگ کے باعث ہزاروں افراد کو متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی بھی کرنا پڑی، دونوں ممالک کے درمیان نگورنو کارا باخ سے متعلق تنازعہ 1990ء سے چل رہا ہے۔

MOTHER WITH CHILD GOING TO DESTROYED HOME

DESTROYED HOMES IN WAR

ARMENIA, AND, AZERBAIJAN, AGREED, ON, CEASEFIRE, AT, MOSCOW

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website