counter easy hit

فو ج ایک غیر جانبدار ادارہ ہے جو حکومت کے ساتھ ہے ۔۔۔!!! مولانا فضل الرحمان کے اداروں پر الزامات، میجر جنرل آصف غفور بھی میدان میں آگئے ، دو ٹوک الفاظ میں پیغام دے دیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہم قومی سلامتی کے معاملات میں مصروف ہیں، ملکی دفاع اجازت نہیں دیتا کہ دھرنے میں کی جانے والی الزام تراشی کا جواب دیا جائے، فوج ایک غیر جانبدار ادارہ ہے جو جمہوری حکومت کا ساتھ دیتا ہے،

الیکشن میں حکومت خود فوج کو بلاتی ہے تو فوج آتی ہے، ہمارا کام حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرنا ہوتا ہے، مولانا کا مارچ سیاسی معاملہ ہے فوج کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان اور شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں کی جانے والی الزام تراشیوں اور ہرزہ سرائی پر ردعمل دیا گیا ہے۔میڈیا کو جاری کیے گئے پیغام میں ترجمان پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ایک سیاسی معاملہ ہے اور فوج کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔جبکہ چونکہ فوج اس وقت قومی سلامتی کے معاملات میں مصروف ہے، اس لیے ملک کا دفاع اجازت نہیں دیتا کہ دھرنے میں دی جانے والی الزام تراشی کا جواب دیا جائے۔ میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں کافی عرصے سے دھرنے ہو رہے ہیں۔ 2014 کے دھرنے میں بھی فوج نے جمہوری حکومت کا ساتھ دیا تھا۔ جبکہ انتخابات میں حکومت کی درخواست پر ہی فوج سیکورٹی کے فرائض انجام دیتی ہے۔ خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دھرنے سے پہلے خطاب میں اداروں کو مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا ، جس کے بعد دی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے واضح میں کہا گیا تھا کہ دھرنا مسائل کا حل نہیں ہے، اگر آپ کو اداروں کے خلاف تحفظات ہیں تو پھر اداروں میں جائیں یوں سڑکوں پر آ کر تقریریں کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

Armed,forces, are, un baits, institution, says, DG, ISPR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website