counter easy hit

ارجن کپور نے کرینہ کے ساتھ کام کرنیکی خواہش ظاہر کر دی

Arjun Kapoor and Kareena

Arjun Kapoor and Kareena

ممبئی : بالی ووڈ اداکار ارجن کپور جو آر بالکی کی آنیوالی فلم میں کام کر رہے ہیں انہوں نے کرینہ کپور خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

انہوں نے یہ خواہش ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ چیٹ کےدوران ظاہر کر دی یہ پہلا موقع نہیں کہ انہوں نے کرینہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش بیان کی ہو۔

ذرائع کے مطابق ارجن کپور کو حال ہی میں پونیت ملہوترا نے اپنی فلم گٹکا میں کرینہ کے ساتھ ہیرو کاسٹ کیا تھا مگر یہ فلم شوٹنگ شروع ہونے سے قبل ہی التوا کا شکار ہو گئی تھی۔