counter easy hit

عرب رہنماؤں کی جو بائیڈن کو انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) نیا وائٹ ہاوس مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ امریکہ اور عرب تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے کام کرے گا۔عرب ممالک کے راہنمائوں نے نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امریکہ عرب تعلقات میں مزید استحکام کی امید ظاہر کی ہے۔ ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید النہیان نے امریکی انتخاب میں کامیابی پر جو بائیڈن اور کملا ہیرسن کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ’جو بائیڈن اور کملا ہیرسن کو امریکی انتخاب میں کامیابی پر مبارکبارد۔ امریکی عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کےلیے ہماری مخلص خواہشات‘۔ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ’متحدہ عرب امارات اور امریکہ مضبوط تاریخی شراکت کے ساتھ دوست اور اتحادی ہیں۔ اس شراکت کوملکر مضوط بنانے کے منتظر ہیں‘۔ مصر کے صدارتی ترجمان بسام رادی نے کہا کہ مصری صدر عبدالفتاح الیسیی نے بھی سنیچر کو جو بائیڈن کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر السیسی نے دونو ں دوست ممالک اور عوام کے مفاد میں مصر اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے تعاون اور مشترکہ اقدام پر زور دیا۔ عمان کے سلطان ھیثم بن طارق نے جو بائیڈن کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے جس میں عوام اعتماد جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ عراق کے صدر برہم صالح نے ٹویٹ کی کہ ’ با ئیڈن کے ساتھ مشترق وسطی میں امن اور استحکام کو مستحکم کرنے کے منتظر ہیں‘۔ ’جو بائیڈن ’ایک بہتر عراق کی تعمیر کے لیے‘ ایک دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں ۔ ہم اپنے مشترکہ اہداف کے حصول اور پورے مشرق وسطی میں امن و استحکام کو مستحکم کرنے کے لیے کام کرنے کے منتطر ہیں‘۔ اردن کے شاہ عبداللہ جو بائیڈن کے ساتھ مضبوط ذاتی تعلقات رکھتے ہیں نے کہا کہ’ اردن اور امریکہ کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کےلیے منتخب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں‘۔ لبنان کے صدر میشال عون نے امریکہ اور لبنان کے تعلقات میں ’توازن کی واپسی ‘کی امید کا اظہار کیا ہے۔

Congratulations to the President-Elect of the United States @JoeBiden and Vice President-Elect @KamalaHarris . We look forward to strengthening our five-decade enduring and strategic relations. pic.twitter.com/DiBiXu7JMh

— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) November 7, 2020

I extend warmest congratulations to President-elect @JoeBiden, a friend and trusted partner in the cause of building a better Iraq. We look forward to working to achieve our common goals and strengthening peace and stability in the entire Middle East.

— Barham Salih (@BarhamSalih) November 7, 2020

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website