counter easy hit

نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

Approved appeal for hearing of contempt court against Nawaz Sharifسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ نواز شریف نے 25 اگست کو لاہور میں تقریر کے دوران توہین عدالت کی۔ درخواست گزار کے مطابق نواز شریف نے عدلیہ اور طاقت کے گٹھ جوڑ کی بات کی جو توہین کے مترادف ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی جسے قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اس کی مزید سماعت یکم اکتوبر کو مقرر کردی۔