counter easy hit

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کیلئے تمام مطالبات زر کی منظوری

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کیلئے تمام مطالبات زر کی منظوری
Approval of all money demands for the next financial year in the National Assemblyاسلام آباد؛ (اصغر علی مبارک) قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے لئے مختلف وزارتوں اورمحکموں کے تمام مطالبات زر کی منظوری دی ہے۔ ایوان نے 20 مطالبات زر منظور کئے جس میں انسانی حقوق ڈویژن، صنعت و پیداوار، محکمہ فروغ سرمایہ اور رسد، بین الصوبائی رابطہ، امور کشمیر ،قانون و انصاف ڈویژن، انسداد منشیات ، اوورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی، پوسٹل سروسز ڈویژن محکمہ ڈاک، نجکاری ڈویژن، پاکستان ریلویز فاٹا، شماریات ڈویژن اور آبی وسائل کی ڈویژن شامل ہیں۔ ان مطالبات زر پر حزب اختلاف کی جماعتوں نے کٹوتی کی کوئی تحریک پیش نہیں کی۔ادھر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئندہ مالی سال کےلئے بجٹ تجاویز کو قانونی حیثیت دینے کےلئے مالیاتی بل 2018 ایوان میں پیش کیا۔مالیاتی بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے عام آدمی پر بلواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے پر حکومت پر شدید تنقید کی