counter easy hit

ایپل کے بانی اسٹیو جابز زندہ ہیں اور کس مسلمان ملک میں چھپے ہوئے ہیں؟ ناقابل یقین خبر

Apple founder Steve Jobs is alive and in which Muslim country? Incredible news

مصر(ویب ڈیسک) ایپل کے آنجہانی بانی اسٹیو جابز کے ہم شکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں بعض صارفین نے دعویٰ کیا ہےکہ اسٹیو جابز زندہ اور مصر میں چھپے ہوئے ہیں۔معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے بانی اسٹیو جابز کینسر کے مرض سے لڑتے ہوئے 2011 میں دنیا سے رخصت ہوئے تاہم ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک شخص کی تصاویر زیر گردش ہیں جس کی شکل کافی حد تک اسٹیو جابز سے ملتی جلتی ہے۔قاہرہ کی ایک کافی شپ پر لی گئی تصویر میں کرتا پہنا اسٹیو جابز سے ملتا جلتا شخص ننگے پاؤں بیٹھا ہے، اس شخص کی تصویر ایک سوشل میڈیا صارف نے فیس بک پر پوسٹ کی جس کے بعد یہ تصویر وائرل ہوگئی اور کچھ صارفین نے تو یہاں تک افواہیں پھیلائیں کہ اسٹیو جابز تاحال زندہ ہیں اور مصر میں چھپے ہوئے ہیں۔ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ وہ یہ جانتے تھے کہ اپنی جھوٹی موت کے بعد اسٹیو جابز مصر میں چھپے ہوئے ہیں۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص کے ہاتھ میں ایک گھڑی بھی ہے جس پر بعض صارفین نے لکھا کہ اسٹیو جابز نے ایپل کی گھڑی نہیں پہنی۔سوشل میڈیا پر اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں اور کچھ صارفین نے اس شخص کو بالکل اسٹیو جابز کا ہم شکل قرار دیا جب کہ کچھ نے تو اسے اسٹیو جابز ہی بناڈالا۔ایک صارف نے اسٹیو جابز کے مصر سے محبت کے قصے بھی سنادیے اور لکھا کہ یہ ان کی مصر سے محبت اور سادہ زندگی ہے۔ٹوئٹر پر پوسٹ اسٹیو جابز کی اصل اور ہم شکل کی تصویر پر ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کیا جس میں اس نے اصل تصویر پر اسٹیو جابز اور ہوٹل پر فارغ بیٹھے ہم شکل کی تصویر پر اسٹیو نو جابز لکھا۔اسٹیو جابز کے حوالے سے پیدا ہونے والی افواہیں یہ پہلی بار نہیں بلکہ پانچ سال قبل ایک غیر ملکی ویب سائٹ پر سیلفی پوسٹ کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسٹیو جابز برازیل کے ساحلی شہر ریوڈی جنیرو میں چھپے ہوئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website